سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائیک نمبر 18

سرجیکل اسٹرائیک

(قسط 18)
مسلکی منافرت کیسے ختم ہو ؟

یاسر ندیم الواجدی

سرجیکل اسٹرائیک کی اٹھارہویں قسط یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔ منتخب اور ضروری موضوعات پر مذاکرات کا یہ منفرد سلسلہ الحمد للہ پابندی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ اس ہفتے کا موضوع اپنی حساسیت اور وسعت کے باوجود دلچسپ مذاکرے کا سبب بنا۔ مسلکی منافرت کے خاتمے کے حوالے سے ہوئی اس گفتگو میں بریلوی اور سلفی مکاتب فکر سے وابستہ علماء بھی شامل ہوے۔ جامعہ عارفیہ الہ آباد سے مولانا ناظم اشرف مصباحی اور اہل حدیث مہاراشٹر کے داعی مولانا سرفراز فیضی نے اس ناچیز کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیا۔ عوامی پلیٹ فارم پر الحمد للہ اس گفتگو کے ذریعے ملی مسائل کے حل کے لیے ہمہ گیر اتحاد کی جانب ایک چھوٹا سا قدم اٹھایا گیا ہے اور اس نیت سے اٹھایا گیا ہے کہ گفتگو کا یہ سلسلہ دراز ہو اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے امت متحد ہوکر کام کرے۔ اگر فیس بک پر لائیو نشر ہونے والے اس پروگرام کو آپ نہ دیکھ سکے ہوں تو ذیل میں یوٹیوب کا لنک موجود ہے۔ امید ہے کہ اس کاز کو آگے بڑھانے اور اس کو مضبوط کرنے کے لیے آپ کی شرکت بھی ہوتی رہے گی۔ 


ہوم