سرجیکل اسٹرائیک
(قسط 17)
روہت سردانا کی گستاخی
سرجیکل اسٹرائیک سیریز کی سترہویں قسط اہم موضوع اور اہم شخصیات کے ساتھ اپنے مقررہ وقت پر نشر کی جائے گی۔ ٹی وی ڈبیٹس کی مشہور اور معتبر شخصیات مولانا عبد الرحمن عابد اور مولانا اطہر دہلوی اس پروگرام میں بطور مہمان شرکت کررہے ہیں۔ یہ حضرات بارہا روہت سردانا کے شو میں شرکت کرچکے ہیں ، اس اعتبار سے ان کی گفتگو امید ہے کہ ہمارے ناظرین کے لیے مفید رہے گی۔
26 نومبر اتوار کا دن اس اعتبار سے اہم ہے کہ گستاخ اہل بیت گورو ساونت اور روہت سردانا کے خلاف شام چار بجے سے ٹویٹر پر جو مہم شروع ہوگی وہ ان شاءاللہ رات دس بجے سرجیکل اسٹرائیک کے لائیو ٹاک شو پر ختم ہوگی۔ پروگرام میں ٹویٹر مہم کے تعلق سے بھی ضمنی طور پر گفتگو کی جائے گی۔ یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد شو ہے امید ہے کہ اس ملی کاز میں آپ کی مخلصانہ شرکت ملتی رہے گی۔