سرجیکل اسٹرائیک
(قسط 16)
سوشل میڈیا پر اپنی نوعیت کے منفرد شو سرجیکل اسٹرائیک کی سولہویں قسط کا یوٹیوب ورژن (لنک ذیل میں موجود ہے ) حاضر ہے۔ میدان دعوت کی مشہور شخصیت جناب سید عبد اللہ طارق نے اس ہفتے کے ایپیسوڈ کو رونق بخشی۔ انھوں نے اس پروگرام میں ہندوستان کی قوم پرست تحریکوں اور اٹلی کے مسولینی کی تحریک کے درمیان موازنہ کرکے ہندوستان کے مسلمانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا۔ دعوت کے میدان میں ہماری غفلت، اس کے نتائج اور اس سے نکلنے کے طریقے کار، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دعوتی انداز، مغربی ممالک میں دعوتی سرگرمیاں اور بدری ناتھ پر حالیہ تنازعہ جیسے امور پر معلومات افزا گفتگو دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔ یہ پروگرام الحمد للہ پابندی سے فیس بک پر اتوار رات دس بجے لائیو نشر کیا جارہا ہے۔