سرجیکل اسٹرائیک
(قسط 15)
ہم سے کہاں غلطی ہوئی؟
یاسر ندیم الواجدی
سرجیکل اسٹرائیک سیریز کی پندرہویں قسط ایک ٹاک شو کی شکل میں حاضر ہے۔ یہ پروگرام اپنے عنوان اور مشمولات کے اعتبار سے بڑا اہم ریا۔ فیس بک پر نشر ہونے والے اس پروگرام کو یوٹیوب پر بھی کچھ ترمیم وتحسین کے بعد اپلوڈ کردیا گیا یے جس کا لنک درج ذیل ہے۔ پروگرام کے شرکا میں راقم کے علاوہ، مولانا ابو طالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ بذریعہ آڈیو شریک ہوے، جب کہ دیوبند سے جناب مفتی انوار خان قاسمی نائب صدر دیوبند انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں ملی جماعتوں کے مسائل، نوجوان قیادت کی ضرورت، مسلکی منافرت کے خاتمے اور طریق کار اور مسلمانوں کی سیاست میں شرکت جیسے اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ یہ شو الحمد للّہ پابندی سے ہر اتوار کی رات نشر ہورہا ہے، اس ہفتے سے اس کا وقت بدل کر دس بجے کردیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس ملی مہم کی نشر واشاعت میں آپ سبھی حضرات کا تعاون ملتا رہے گا۔