سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

پیر، 15 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائیک نمبر 14

سرجیکل اسٹرائیک

قسط نمبر 14

یاسر ندیم الواجدی 

سرجیکل اسٹرائیک کے تازہ ترین ایپیسوڈ کا یوٹیوب لنک حاضر ہے۔ اس مرتبہ کا فیس بک مباحثہ اس اعتبار سے اہم رہا کہ پینل کے شرکا میں تنوع تھا۔ مہاراشٹر کانگریس کے سیکرٹری جناب شہزاد پونا والا شروع سے آخر تک شریک رہے جب کہ بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا کے صدر اور بابا صاحب امبیڈکر کے پڑ پوتے جناب راج رتن امبیڈکر بھی درمیان میں بذریعہ فون شریک ہوے۔ وہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے ابتدا سے شریک بحث نہ ہوسکے۔ تیکنیکی وجوہات سے شو کے دوران آواز کم رہی جس کو یوٹیوب پر بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ "کیا دہشت گردی کا مذہب سے تعلق ہے" کے عنوان پر منعقد اس فیس بک لائیو شو کے میزبان مولانا محمود الرحمن کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کا دونوں شرکا نے تشفی بخش جواب دیا۔ دہشت گردی کی تعریف، دہشت گردی اور اسلام، دہشت گردی اور ہندوازم، دہشت گردی اور بودھ ازم، نیز دہشت گردی اور آر ایس ایس جیسے حساس موضوعات پر کھل کر لیکن بحث کے آداب کی رعایت رکھتے ہوے گفتگو ہوئی۔ امید ہے کہ یہ پروگرام ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی فضول اور بے نتیجہ بحثوں کا بدل ثابت ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں شامل تمام افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کام کے لیے انھیں استقلال نصیب فرمائے آمین۔ 


ہوم