سرجیکل اسٹرائیک
(قسط 13)
آر ایس ایس بھارت کی تاریخ کیوں بدلنا چاہتی ہے؟
یاسر ندیم الواجدی
الحمد للّہ "سرجیکل اسٹرائیک" کے عنوان سے جو سلسلہ تقریباً ایک سال پہلے شروع ہوا تھا وہ دن بدن ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہم نے فیس بک پر پہلی بار ایک لائیو ٹاک شو کا آغاز کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔ اس ہفتے بروز اتوار رات نو بجے مندرجہ بالا حساس موضوع پر ایک مثبت اور معلوماتی ٹاک شو فیس بک پر براہ راست نشر کیا گیا جس میں خصوصی طور پر ہندوازم پر وسیع مطالعے کے حامل مولانا عبد الحمید نعمانی جنرل سکریٹری مسلم مجلس مشاورت کو دعوت دی گئی۔ مولانا نے مختلف سوالات کے نہایت معلومات افزا جوابات دیے۔ اس مباحثہ میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی آخر نصاب تعلیم اور تاریخ کی تبدیلی کے پیچھے آر ایس ایس کا کیا منشاء ہے، اس شدت پسند تنظیم کی یہ کوششیں کب سے جاری ہیں اور یہ اپنی کوششوں میں کس حد تک کامیاب ہے۔ پینل کے شرکا نے تاریخ کی حفاظت کے لیے مختلف حل بھی پیش کیے۔
اس سلسلے کے جاری رہنے کا انحصار اسی بات پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے جڑے اور اپنے اپنے حلقوں کو بھی اس سے جوڑیں۔ میڈیا کی زہر افشانیوں کا یہ ایک متبادل ہے۔ میری کوشش ہے کہ اس کی کوالٹی میں ہر بار بہتری آئے اور ناظرین کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے۔ ان شاءاللہ ملک کی مؤقر شخصیات کو اس شو میں اظہار خیال کے لیے دعوت دی جائے گی تاکہ ہماری قیادت براہ راست ہمارے نوجوانوں سے جڑسکے۔ آپ ہر اتوار رات نو بجے فیس بک کے اس پیج پر یہ پروگرام براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔
www.facebook.com/muftiyasirnadeem
اس ہفتے کے پروگرام کا یوٹیوب لنک:
https://www.youtube.com/watch?v=cssCl9cVgUA&feature=youtu.be