سرجیکل اسٹرائیک
(قسط 20)
شمبھولال نے صرف ایک مسلمان کا قتل نہیں کیا ہے بلکہ اس نے اپنے اس بھیانک جرم سے دہشت گردی کی تعریف متعین کردی ہے۔ اس کے بعد ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بہت تشویشناک ہے، بہت سے افراد اور تنظیموں کا اس دہشت گرد کی حمایت میں آجانا، اس کو قانونی مدد فراہم کرنا اور اس کے حق میں ریلیاں کرنا بہت تیزی سے بدلتے ہوے بھارت کی واضح نشانیاں ہیں۔ امن پسند لوگ اب یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا یہ دہشت گرد اب بھارت کا نیا چہرہ بن چکا ہے، کیا واقعی ایسا مجرم ہزاروں نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ اس ہفتے کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کررہے ہیں سپریم کورٹ کے وکیل رفعت شمشاد صاحب اور سلامہ حیدرآباد کے چیرمین جناب ناظم الدین فاروقی صاحب۔ پروگرام درج ذیل ۔
www.facebook.com/muftiyasirnadeem