سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائیک نمبر 22

سرجیکل اسٹرائیک

(قسط 22)
طلاق ثلاثہ بل: یکساں سول کوڈ کی طرف ایک اور قدم

ہفتہ واری فیس بک لائیو ڈبیٹ شو سرجیکل اسٹرائیک اپنے بائیسویں پڑاؤ میں قدم رکھ رہا ہے۔ اس ہفتے کا موضوع جہاں بہت حساس ہے وہیں بیس کروڑ عوام کے جذبات سے بھی وابستہ ہے۔ اس شو میں مہمان خصوصی کے طور پر دو خواتین: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی خواتین ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہراء اور طلاق ثلاثہ بل اور یکساں سول کوڈ کے حق میں مہم چلانے والی فرح فیض ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شرکت کررہی ہیں۔ فرح فیض ہندو رائٹ ونگ کا محبوب مسلم چہرہ ہیں، طلاق ثلاثہ بل کے حق میں وہ کافی ایکٹو رہی ہیں۔ ان دونوں سے ہم، طلاق ثلاثہ بل کے تعلق سے خواتین کا نظریہ جاننے کی کوشش کریں گے۔ دارالقضا کی قانونی حیثیت، یکساں سول کوڈ پر منفی ومثبث پہلوؤں سے غور کے علاوہ فرح فیض سے یہ بھی معلوم کریں گے شرعی مسائل کو اچھالنے میں ان کا کیا ایجنڈا ہے۔ 



www.facebook.com/muftiyasirnadeem

ہوم