سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 28

مولانا سلمان ندوی بنام بابری مسجد

سرجیکل اسٹرائک

(قسط 28)
یاسر ندیم الواجدی 
سرجیکل اسٹرائک کی اٹھائیسویں قسط میں مولانا سلمان ندوی شرکت فرمائی اور چند سوالات کے جوابات دیے۔ ہم نے مولانا سے سوال کیا کہ آپ نے عاملہ کے ایجنڈے سے ہٹ کر کیوں گفتگو کی تو مولانا نے جواب دیا کہ وہ اپنے اعتبار سے اہم ترین موضوع پر گفتگو کرنا چاہتے تھے لہذا ایجنڈا ان کے نزدیک اہم نہیں ہے۔ مولانا ایک متوازی بورڈ بنارہے ہیں یا نہیں اس کا انھوں نے واضح جواب نہیں دیا۔ آر ایس ایس کے تعلق سے انھوں نے فرما یا کہ وہ یہ نہیں مانتے کہ یہ تنظیم مسلمانوں کے قتل عام کی پلاننگ کررہے ہے۔ 
شو سے پہلے ہی تقریبا 45 سوالات ہمارے پاس جمع ہوچکے تھے، لیکن مولانا نے چونکہ آدھے گھنٹے کا ہی وقت دیا تھا اس لیے اکثر سوالات جوابات سے محروم رہے۔ 
میرے بہت سے سوالات کا مولانا نے اگر چہ میری توقع کے مطابق جواب نہیں دیا لیکن میرا ماننا ہے کہ فریقین کی طرف سے گفتگو کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں، اور جانبین کے متبعین ومحبین کی طرف سے عزت واحترام کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ اگر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے کلچر کو برداشت کیا گیا تو معاملات کبھی سلجھ نہ پائیں گے۔ 




ہوم