سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 30

سرجیکل اسٹرائک

(قسط 30)
مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف ایف آئی آر 
یاسر ندیم الواجدی 

ملک کی شدت پسند تنظیموں نے اپنے سیاسی اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوے ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ حق کے لیے آواز اٹھانا، امن کی بات کرنا، شدت پسندوں کے عزائم سے پردہ اٹھانا اور ایک خاص سیاسی نظریے کے خلاف بولنا اب ملک سے بغاوت کے مرادف ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایک زمانہ تھا جب اندرا گاندھی کو یہ سب کرنے کے لیے ایمر جنسی نافذ کرنی پڑی تھی، آج ایمر جنسی کے بغیر ہی ایمر جنسی جیسے حالات پیدا کردیے گئے ہیں۔ 

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان اور ملک کے موقر عالم دین حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب ان حالات کا نیا شکار ہیں۔ داغدار شبیہ کے مالک وسیم رضوی نے مولانا کے خلاف لکھنو میں ملک سے غداری کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کرائی ہے، وسیم رضوی تو ایک مہرہ ہیں، وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں یا کررہے ہیں، اپنے سیاسی آقاوں کے لیے کررہے ہیں جن کے آغوش میں وہ اپنے کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
 ان کے سیاسی آقاوں کا مقصد مولانا سجاد نعمانی صاحب کے ذریعے دراصل مسلم پرسنل لاء بورڈ پر حملہ کرنا ہے۔

سرجیکل اسٹرائک کی تیسویں قسط میں مولانا سجاد نعمانی صاحب بطور مہمان شرکت کررہے ہیں، ایف آئی آر پر ان کے ردعمل، نیز مولانا سلمان ندوی کی حالیہ ویڈیو پر ان کے ردعمل و تاثرات اور ملک کے نامساعد حالات میں نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل جیسے موضوعات کئ لیے مندرجہ ذیل لنک پر یہ قسط ضرور دیکھیں۔ 


بروز اتوار رات دس بجے۔ 
Fb.com/MuftiYasirNadeem

ہوم