سرجیکل اسٹرائک
(قسط 37)
یاسر ندیم الواجدی
اروند سہرن کے سوالات اور ہمارے جوابات پر مشتمل سرجیکل اسٹرائک کی 37 ویں قسط جہاں بہت سے لوگوں کے لیے معلومات افزا ہوسکتی ہے، وہیں اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ کیسے مسلم نوجوان غیر مصدقہ اور خلاف واقعہ باتوں پر مشتمل ویڈیوز سے متاثر ہورہے ہیں اور اگر متاثر نہیں ہوتے ہیں تو اپنے اضطراب کو دور کرنے کے لیے سب وشتم کا سہارا لینے لگتے ہیں۔
اروند سہرن نے اس پروگرام میں بہت سے چبھتے ہوے سوالات کیے۔ ان کے بیشتر سوالات اسلام اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ویڈیو میں پیش کیے گئے مواد پر مبنی تھے۔ ایسی ویڈیوز ہر روز اپلوڈ ہورہی ہیں اور ان کے پروپیگنڈے کا جواب دینے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔
فضلائے مدارس کو اس میدان میں کام کرنے کی ضرورت ہے کہ کیسے تشکیک زدہ اذہان کو مطمئن کیا جائے اور کس طرح اسلام کی عقلی تشریح کی جائے۔
اروند سہرن کے ساتھ پونے والے پروگرام کا یوٹیوب لنک مندرجہ ذیل ہے، جو حضرات فیس بک پر یہ شو نہیں دیکھ پائے وہ یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔