سرجیکل اسٹرائک
(قسط 39)
کیا بجرنگ دل دہشتگرد تنظیم ہے؟
یاسر ندیم الواجدی
رمضان المبارک کے وقفے کے بعد سرجیکل اسٹرائک کا سلسلہ الحمد للہ دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ اس وقفے میں بہت سے ایسے موضوعات تھے جن پر سرجیکل اسٹرائک کے پلیٹ فارم پر گفتگو ہونی چاہیے تھی لیکن نہ ہوسکی۔
ایک ہفتے پہلے امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بجرنگ دل اور وی ایچ پی کو مذہبی مسلح گروپ قرار دیا ہے، یوں تو سی آئی اے کا دامن خود ہی داغ دار ہے لیکن جب ایک مجرم دوسرے مجرم کو ایکسپوز کرتا ہے تو دنیا متوجہ ہوجاتی ہے۔ یہی ہوا کہ سنگھ سے وابستہ لوگ بیک فٹ پر آگئے اور اپنی قوم پرستی کے راگ الاپنے لگے۔
اس ہفتے کے سرجیکل اسٹرائک کا موضوع ہے: "کیا سی آئی اے کا بجرنگ دل کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا درست ہے"؟ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز دانشور، مورخ اور سینٹر فار اسٹڈی آف سوسائیٹی اینڈ سیکیولرزم کے صدر ڈاکٹر رام پنیانی شرکت کررہے ہیں۔ رام پنیانی جب ہندوتوا پر بولتے ہیں تو ان کی بات سند کا درجہ رکھتی ہے، اس موضوع پر ان کی گفتگو یقینا اہمیت کا حامل ہوگی۔ ساتھ ہی بجرنگ دل کی طرف سے دل کے سابق صوبائی سرکشا ڈائریکٹر وکاس تیاگی بھی شرکت کررہے ہیں جو اپنا موقف بھی پیش کریں گے اور ہمارے سوالوں کا جواب بھی دیں گے ۔ یہ پروگرام اپنے مقررہ وقت پر مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔