سرجیکل اسٹرائک
(قسط اول)
مسلم پرسنل لا پر نیوز چینلوں کے اعتراضات اور ہماری جوابی سرجیکل اسٹرائک
یاسر ندیم الواجدی
استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام شکاگو امریکہ
ومدير دارالعلوم آن لائن۔
گزشتہ کئی دنوں سے نیوز چینلوں نے ہندوستان کا ماحول زہر آلود کیا ہوا ہے۔ مسلم پرسنل لا کو لیکر اسلام کے خلاف اعتراضات کیے جارہے ہیں۔ ہر روز اسی موضوع پر ڈبیٹ ہورہی ہے جس میں مسلم پرسنل لا کو فرسودہ قرار دیے جانے کی کوشش ہورہی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے جیسی نمائندگی ہونی چاہیے تھی ویسی نہیں ہوپائی۔ کچھ پینلسٹ بغیر تیاری کے پہنچ گئے اور کچھ کو بولنے ہی نہیں دیا گیا۔ بہت سے اعتراضات بغیر جواب کے رہ گئے۔ اور بہت سے سوالوں کے درست جوابات نہیں دیے گیے۔ مباحثہ دیکھنے والوں کو یہ پیغام گیا کہ مسلمانوں کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ رہی سہی کسر زر خریدوں نے پوری کردی۔
اس لیے میں نے بادل نخواستہ اس میڈیا مہم کا اپنی بساط کے مطابق جواب دینے کا ارادہ کیا ہے۔ کم از کم مسلمانوں کو تو یہ معلوم ہو کہ ہمارے پاس جن سنگھیوں کے ہر سوال کا جواب ہے۔ یہ ویڈیو ابھی پہلی قسط ہے دیگر اقساط بھی عن قریب پوسٹ کردی جائیں گی۔
آپ حضرات سے گزارش:
اس ویڈیو میں یقینا بہت سی کمیاں ہوں گی۔ ہوسکتا ہے کہ اس سے بہتر جواب دیا جاسکتا ہو مگر ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور کام بہت زیادہ۔ اگر آپ اس جوابی انداز سے متفق ہیں تو اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے۔
اسی طرح آپ میں سے جو حضرات اس طرح کی ویڈیو بنا سکتے ہوں وہ آگے آئیں اس نازک دور میں امت کو آپ کی ضرورت ہے۔ بہت سے نیوز چینلز ہیں اور ہر ایک پر کئی کئی مباحثے ہوے ہیں۔ ہر مباحثے میں کی جانے والی بکواس کا جواب دیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے کئی افراد اور ان کی صلاحیتیں درکار ہیں۔
اردو میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔ جو حضرات ہندی اور انگلش میں لکھ سکتے ہیں وہ بھی آگے آئیں اور اپنا ذاتی کام سمجھ کر اس میں جٹ جائیں
اللہ تعالٰی مسلمانان ہند کو کامیابی وکامرانی نصیب فرمائے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں