سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

پیر، 15 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 02

سرجیکل اسٹرائک


(دوسری قسط)

مسلم پرسنل لا پر نیوز چینلوں کے اعتراضات اور ہماری سرجیکل اسٹرائک 

یاسر ندیم الواجدی 
استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام شکاگو امریکہ 
ومدير دارالعلوم آن لائن 

الحمدللہ نیوز چینلز کی منافقت اور سنگھی ذہنیت کو ایکسپوز کرنے کے تعلق سے ہماری دوسری ویڈیو حاضر ہے۔ پہلی ویڈیو زیادہ طویل تھی اس کے باوجود الحمد للہ کافی دیکھی گئی، یہ اس کے مقابلے میں مختصر ہے۔  اس سلسلے کی جتنی ویڈیوز ہیں آپ حضرات ان کو زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے، محض لائک کردینا فائدہ مند نہیں ہے۔ یاد رکھیے کہ ہندوستان میں اسلام، جمہوریت اور آزادی کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے اور اس کے لیے جو کچھ بھی ہمارے بس میں ہے اس کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا آج کے دور کی مسلمہ طاقت ہے۔ اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ملکوں ملکوں انقلاب آئے ہیں، لیکن افسوس کہ ہم اس اہم ترین ہتھیار کا استعمال مثبت انداز میں نہیں کر رہے ہیں۔ اگر آپ یہ پوسٹ دیکھیں تو اس کو حتی الامکان آگے تک پہنچا کر اس کار خیر میں حصہ لیں۔ 
اس ویڈیو میں آج تک چینل کے ہلہ بول اور زی نیوز کے "تال ٹھوک کے" کے پارٹ ٹو کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر اپنی بات کا اعادہ کروں گا کہ چند نوجوان بھی اگر آگے بڑھ کر اس طرز پر کچھ ویڈیوز بنالیں تو اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کام محنت طلب ہے لیکن نا ممکن کوئی چیز نہیں ہے۔ اگر اس طرز پر میڈیا میں آنے والے اکثر پروگرام بھی کور ہوگئے تو یہ نیوز چینل آیندہ کے لیے محتاط ہو جائیں گے۔ 
اسی طرح اگر آپ کی رسائی ان افراد تک ہے جو ٹی وی پر آنے کے شوق میں بغیر تیاری کے ہر مباحثے میں پہنچ جاتے ہیں، ان پر پریشر بنائیے تا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز رہیں۔ 
ان شاء اللہ کوشش رہے گی کہ تیسری قسط بھی جلد ہی آپ کی خدمت میں پیش کرسکوں۔ 
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں



ہوم