سرجیکل اسٹرائک
(چوتھی وپانچویں قسط)
مسلم پرسنل لا کے خلاف نیوز چینلوں کے اعتراضات اور ہماری سرجیکل اسٹرائک
((((نوٹ: لائک کے بجائے براہ کرم شیر کریں))))
یاسر ندیم الواجدی
سرجیکل اسٹرائک کی چوتھی اور پانچویں قسط پیش خدمت ہے۔ یہ ویڈیوز ایسے وقت میں آرہی ہیں جب کہ ٹی وی مباحثوں کا موضوع پرسنل لا کے بجائے بھوپال انکاونٹر ہوچکا ہے۔ حکومت کو اس موضوع پر کافی خفت اٹھانی پڑی ہے اس لیے اب موضوع سخن ایک سابق فوجی کی خود کشی کی طرف منتقل ہورہا ہے۔ یوں تو سرجیکل اسٹرائک کے لیے سنگھی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ مواد بہت ہے لیکن ایک ہفتے میں اوسطا ایک ہی ویڈیو ممکن ہے۔
چوتھی قسط میں دیپک "چرسیا" کے انڈیا ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور اس کی بے ہنگم چیخ وپکار کا جواب دیا گیا ہے۔
پانچویں قسط انگریزی میں ہے اور اس میں ارنب گوسوامی کی بکواس کو موضوع گفتگو بنایا ہے۔ یہ ویڈیو تقریبا 30 منٹ کی تھی مگر افسوس کہ 20 منٹ کا حصہ تکنیکی خرابی کی بنا پر ضائع ہوگیا اور میں دوبارہ اس ویڈیو کو بنانے کی ہمت نہیں جٹا پایا۔ اس لیے جو بچ گیا وہ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ یہ حصہ ایک ہفتہ پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا، حسن اتفاق کہیے کہ اس میں ارنب گوسوامی کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ پوری قوم کی یہ بد قسمتی ہے کہ اسے ارنب جیسے صحافی کو روزانہ ایک گھنٹہ برداشت کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد ہی یہ خبر بھی آگئی کہ "گو" سوامی، ارنب یعنی خرگوش کے مانند ٹائمس ناؤ سے باہر چھلانگ لگانے کی تیاری کرچکے ہیں۔ خدا کرے کہ یہ سنگھی صحافی آیندہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائے۔
ہمیشہ کی طرح ویڈیوز یوٹیوب اور فیس بک پیج پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ ذیل میں لنکس موجود ہیں۔ یہاں تک کام ہمارا تھا، اب آگے آپ کا کام شروع ہوا۔
Part 4:
Part 5:
Facebook Page link:
www.facebook.com/muftiyasirnadeem
YouTube Channel Link:
https://www.youtube.com/channel/UCeFxNORbefqSBEIL0AXNIXQ?spfreload=5