سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

پیر، 15 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 06

سرجیکل اسٹرائک

(چھٹی قسط)
*طارق "فتح کا فتوی" اور ہمارا جواب*
یاسر ندیم الواجدی 

سرجیکل اسٹرائک سیریز کی چھٹی قسط ایک وقفے کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ 
(لنک نیچے دیے گئے ہیں) اس سے پہلے مسلم پرسنل لا کے قضیے سے متعلق 5 ویڈیوز تیار کی گئیں تھیں اور میڈیا کے ذریعے کیے جانے والے کم و بیش سبھی اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ بارہا کچھ حضرات نے طارق فتح کی لن ترانیوں اور بکواس کا جواب دینے کی طرف مجھے توجہ دلائی مگر میں نے ہر بار یہی سوچا کہ مجنون اور گستاخ لوگوں کو جواب دینے کا کیا فائدہ۔ اب آر ایس ایس کے آرگن زی نیوز چینل نے حال ہی میں طارق فتح کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا عنوان ہے، فتح کا فتوی۔ عنوان ہی سے ظاہر ہے کہ پروگرام کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری ہے اور اس کام کے لیے طارق فتح سے بہتر کوئی جوکر نہیں مل سکتا تھا۔ 
پروگرام میں طارق سے مباحثہ کرنے کے لیے جن لوگوں کو مدعو کیا گیا ان میں مولانا انصار رضا کے علاوہ کوئی بھی اس لائق نہیں تھا جو اسلام کے خلاف اعتراضات کا جواب بروقت اور درست دے سکتا ہو۔ طارق فتح اور زی نیوز کے اینکر روہت سردانہ نے بہت سے حساس موضوعات پر اعتراضات کیے۔ ہم نے صرف ان اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے جن کو پروگرام میں تشنہ چھوڑدیا گیا۔ سرجیکل اسٹرائک کی اس قسط میں مندرجہ ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے: 
1- فتوی کی حقیقت 
2- جہاد کیا ہے 
3- کافر کسے کہتے ہیں 
4- قاتل بھی مسلمان اور مقتول بھی مسلمان 
5- مسلمان سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں 
6- مدارس اور دہشت گردی 
7- طارق فتح کی حقیقت 
آپ حضرات سے درخواست ہے کہ جس طرح آپ نے سرجیکل اسٹرائک کی گزشتہ ویڈیوز کو خوب پھیلایا تھا اس ویڈیو کو بھی تمام سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شیر کریں اور اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازیں۔  



YouTube Link:
https://youtu.be/2GkMNOnpbGo

Facebook Link:
https://www.facebook.com/muftiyasirnadeem/videos/666108766894085/

ہوم