سرجیکل اسٹرائک
(قسط نمبر 9)
یاسر ندیم الواجدی
طویل عرصے کے بعد سرجیکل اسٹرائک کی نویں قسط آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ گزشتہ چند روز سے فسطائی چینلوں نے ایک بار پھر طلاق ثلاثہ کی آڑ میں شریعت پر حملے شروع کیے ہیں۔ ان چینلوں میں سب سے آگے زی نیوز ہے جس کے ایک شو پر ہماری یہ سرجیکل اسٹرائک مشتمل ہے۔
اس قسط میں مندرجہ ذیل موضوعات کو شامل کیا گیا ہے:
1- طلاق ثلاثہ کا قرآن سے ثبوت
2- طلاق ثلاثہ کا حدیث سے ثبوت
3- حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے کی وضاحت
4- کیا طلاق بدعت واقع نہیں ہوسکتی؟
اس قسط میں شازیہ علمی، طاہرہ حسن اور زینت شوکت علی جیسی خواتین
(جو اس وقت فسطائی طاقتوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں) کی جہالت اور سطحی معلومات کو بھی ایکسپوز کیا گیا ہے۔
ہمارے پاس اپنی بات کہنے کے لیے کوئی چینل نہیں ہے، لیکن سوشل میڈیا ہمارے لیے ایک بڑی نعمت ہے بشرطیکہ ہم اس کا استعمال صحیح انداز سے کریں۔ اس پلیٹ فارم کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ کتنے لوگ آپ کی بات کو شیر کرتے ہیں۔ اس لیے آپ حضرات لائک کے ساتھ ساتھ اس پوسٹ کو اور نیچے دیے گئے لنک کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں۔ واضح رہے کہ طلاق ثلاثہ پر ہم نے جو دلائل دیے ہیں وہ مسلکی بنیادوں پر نہیں بلکہ شریعت کے دفاع کے طور پر دیے ہیں انھیں اسی زاویے سے دیکھا جائے۔ یوٹیوب پر میڈیا کی ریشہ دوانیوں کا جواب دینے کے لیے ہمارا چینل "پیٹریاٹک انڈین پلس" کے نام سے ہے، وہ سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔ ساتھ ہی اگر کوئی ایسا پروگرام آپ کی نظر سے گزرے جس کا جواب دیا جانا چاہیے تو پرسنل میسج کے ذریعے اس کا لنک بھی ضرور دیں۔
YouTube Link
https://youtu.be/Zwz0LjWKHhc