سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

پیر، 15 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 10

سرجیکل اسٹرائک

قسط نمبر 10

یاسر ندیم الواجدی 

الحمد للہ سرجیکل اسٹرائک کی دسویں قسط (لنک ذیل میں دیا گیا یے)آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ اب تک میڈیا میں ہونے والی بدزبانیوں کا جواب دفاعی اور وضاحتی انداز میں دیا جاتا رہا ہے، ابھی تک سنگھی میڈیا کے سوال تھے اور ہمارے جواب، لیکن اس ایپسوڈ میں ہمارے چبھتے ہوے سوال ہیں جن کا میڈیا کے پاس ان شاءاللہ کوئی جواب نہیں ہوگا۔ اب ہمیں میڈیا کے خلاف اپنا انداز بدلنا ہوگا، اب اس بات کی ضرورت ہے کہ اس فسطائی ذہنیت کے خلاف اسی انداز اور پیمانے پر مہم چلائی جائے جیسا کہ طارق فتح ملعون کے خلاف چلائی گئی تھی۔ نیوز چینلز ہر دوسرے دن مسلمانوں کے تعلق سے ایک نیا مسئلہ لے کر آتے ہیں، ان کا جواب صرف اسی طرح ممکن ہے کہ ہم فورا حرکت میں آئیں اور ٹویٹر پر ان چینلوں کا ناطقہ بند کردیں۔ یہ وہ کام ہے جو صرف نوجوان کرسکتے ہیں، اگر ہم سوشل میڈیا کی اپنی صلاحیتوں کا اسلام کے دفاع میں  استعمال نہ کرسکے تو پھر شکوہ شکایت کرنا چھوڑدیں۔ 
اس تعلق سے پہلی مہم ان شاء اللہ اسی ہفتے چلانے کا ارادہ ہے۔ میرے پیج اور فیس بُک وال پر ایک ایونٹ پیج بنادیا گیا ہے آپ زیادہ سے زیادہ تعداد میں، اس میں شامل ہوکر ملت کی نمائندہ آواز بنیں۔ 
ٹویٹر مہم کا موضوع اس سرجیکل اسٹرائک میں اٹھائے گئے سوالات ہوں گے، اس لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں اور پورا ایپسوڈ ضرور دیکھیں۔ اس ویڈیو کو بھی زیادہ سے زیادہ شیر کریں (کوئی صاحب اگر اس اسٹیٹس کو ہندی اور رومن اردو میں کردیں تو غیر اردو داں حضرات کے لیے سہولت ہوجائے گی) اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔


YouTube Link:
https://www.youtube.com/watch?v=BTJ2qYPLkVk

ہوم