سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

پیر، 15 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائیک نمبر 11

سرجیکل اسٹرائیک

(قسط نمبر11)

یاسر ندیم الواجدی

کچھ مہینوں سے ملک میں نفرت، شدت پسندی اور بدامنی کو پھیلانے والے چینلوں میں سدرشن نیوز  سرفہرست رہا ہے، اس چینل کا مالک سریش چیوہانکے ان شدت پسند ہندوؤں سے تعلق رکھتا ہے جو ملک کے دستور کو ختم کرکے ہندو راشٹر بنانے کے لیے کسی بھی سطح تک جاسکتے ہیں۔ میڈیا میں موجود اس قسم کے افراد نے اسلامی تعلیمات کو اسی لیے نشانہ بنایا ہوا ہے تاکہ مسلمان اس پوزیشن ہی میں نہ رہیں کہ وہ ہندو راشٹر جیسے فرسودہ خواب کے مقابلے میں کچھ سوچ بھی سکیں۔ ٹائمز ناؤ چینل کی ایک اینکر کے مطابق ملک کا اصل مسئلہ وندے ماترم ہے نہ کہ گورکھپور میں ہونے والے ساٹھ سے زائد بچوں کی ہلاکتیں۔ ذرائع ابلاغ میں بیٹھے ہوئے لوگ اگر اس سطح پر پہنچ چکے ہیں تو ان سے انصاف کی توقع رکھنا ناممکن ہے۔ 
سرجیکل اسٹرائیک سلسلے کی یہ گیارہویں قسط ہے، (لنک نیچے دیا گیا ہے) جس میں سدرشن نیوز کی زہر افشانیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ کو چند مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات ملیں گے: 
1- مکہ میں اگر مندر نہیں ہے تو ایودھیا میں مسجد کیوں؟ 
2- مکہ میں غیر مسلم کا داخلہ کیوں ممنوع ہے؟ 
3- کیا اسلام سخت گیر مذہب ہے؟ 
4- کیا مکہ کبھی مکیشور تھا؟ کیا وہاں شیو لنگ ہے؟ 
5- ہندوستان میں اگر مسلمان اکثریت میں ہوتے تو ہندوؤں کو قتل کرچکے ہوتے۔ 
ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ وقت کی قلت کے باعث ہم مستقل اس اہم کام کو انجام نہیں دے پاتے، اس لیے کہ ایک ویڈیو کی تیاری میں جتنا وقت لگتا ہے اتنا وقت اپنی مصروفیات کے ساتھ نکال پانا آسان نہیں ہوتا۔ بہرحال اب یہ ویڈیو حاضر ہے اور اس کی تشہیر کی ذمے داری آپ سب کی ہے۔ اگر کوئی مناسب مشورہ ہو تو بلاتکلف مجھ تک پہنچائیں۔ ان شاءاللہ آئندہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


YouTube Link: 
https://www.youtube.com/watch?v=6EkHL7llAek

ہوم