سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائیک نمبر 25

گاندھی یا گوڈسے ؟ 

سرجیکل اسٹرائیک

(قسط 25)

30 جنوری کو گاندھی کے قتل کے ستر سال ہورہے ہیں، یوں تو گوڈسے کی ایک گولی نے چند لمحوں میں گاندھی کا خاتمہ کردیا تھا لیکن اس کی جماعت کے لوگوں کو گاندھی کے نظریات کا قتل کرنے میں ستر سال لگ گئے۔ ملک کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ گوڈسے کے نظریات گاندھی کے نظریات پر غالب آگئے ہیں۔ امریکہ کے مارٹن لوتھر کنگ اور جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا اگرچہ گاندھی کے نظریات پر چل کر کامیاب ہوے ہوں لیکن وہ ملک جہاں گاندھی جیے اور مرے ان کے راستے پر چلنے میں ناکام رہا۔ 

سرجیکل اسٹرائیک کی یہ قسط دراصل ایک زمے داری کی ادائیگی ہے، وہ ذمے داری جو میڈیا اور کرنی سینا میں کہیں کھوکر رہ گئی ہے۔ اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے ہم نے اس موضوع کے ماہر جناب پروفیسر اپوروانند جھا کو دعوت دی ہے جو کبھی کبھی بجے کچھے غیر متعصب چینلوں پر نظر آتے ہیں یا اخبارات میں لکھ کر اہل ہند کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہونے والا یہ مذاکرہ معلوماتی ہوگا۔ امید ہے کہ ہم سب اپوروانند صاحب کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ 

نوٹ: اس ہفتے کا شو یو این اے نیوز اردو کے فیس بک پیج پر نشر کیا جائے گا اور وہاں سے ہمارے دیگر پیجز پر شیر کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ 
یاسر ندیم الواجدی


ہوم