سوتے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے کی ایک کوشش

نئی اشاعت

منگل، 16 اکتوبر، 2018

سرجیکل اسٹرائک نمبر 33

سرجیکل اسٹرائک

(قسط 33)
"عشق سبحان اللہ " ایک ڈراما یا سازش
یاسر ندیم الواجدی 

زی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک سیریل "عشق سبحان اللہ" نے اپنے پہلے ایپیسوڈ سے ہی بہت سے لوگوں کو مضطرب کردیا تھا۔ طلاق ثلاثہ اور دیگر اسلامی عائلی مسائل  کے ارد گرد گھومتے اس سیریل نے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ شکوک پیدا کیے کہ اس کے پیچھے کوئی سازش ہوسکتی ہے۔ ممبئی میں اس کے خلاف پولیس میں تحریر بھی دی گئی، بلکہ کچھ لوگوں نے ہم سے بھی اصرار کیا کہ اس کے خلاف ایک تحریک چلائیں، جس کا ہم نے یہ جواب دیا کہ ایک ڈراما مسلمانوں کے دین و ایمان کو متزلزل نہیں کرسکتا، لیکن ساتھ ہی یہ خیال بھی رہا کہ کہیں یہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس تو نہیں پہنچا رہا ہے، اس لیے سرجیکل اسٹرائک کی 33ویں قسط میں ہم نے اس سیریل کے رائٹر جناب دانش جاوید صاحب کو مدعو کیا ہے، تاکہ خود ان کا اپنا نظریہ بھی ان کے الفاظ میں سامنے آجائے۔ یقینا ان سے چند سوالات ٹی وی سیریل کی روشنی میں بھی ہوں گے اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ ان کا لکھا ہوا یہ شو محض ایک ڈراما ہے یا اسلام کے خلاف کوئی سازش۔

ہوم